نشاط ملز کی سپننگ ڈویژن 236,496 سپنڈلز پرمشتمل ہے جو عملی طور پر 7 سپننگ یونٹس میں ترتیب دئیے گئے ہیں۔ تمام مشینری دنیا کے معروف تیار کنندگان سے منگوائی گئی ہے۔ نشاط کے بنے ہوئے تمام رنگ سپن دھاگے نٹنگ اور ویونگ دونوں کے لیے موزوں ہیں۔ دھاگے کو باریک بنانے کے لیے بہترین پاکستانی کپاس کے علاوہ طویل امریکی اسٹیپل اور مصری اور امریکہ کی پما کپاس بھی استعمال کی جاتی ہے۔ مصنوعات کی ترقی اور جدت طرازی میں اپنے پختہ یقین کے لیے کاٹن اور دھاگہ کو چیک کرنے کی لیبارٹریاں ہماری اپنی ہیں۔ نشاط سپننگ اپنی مؤثر مصنوعات اور معیار کی بدولت مارکیٹ میں سب سے زیادہ قابل اعتماد برانڈز میں سے ایک ہے۔ سپننگ کی پیداواری گنجائش کپاس اور مرکب دھاگے دونوں کے لیے 200 ٹن یومیہ ہے۔
یارن ڈائنگ (دھاگہ کی رنگائی)
نشاط یارن ڈائنگ 5 ٹن یومیہ پیداواری صلاحیت رکھنے والے پاکستان میں نصب شدہ جدید ترین ماحول دوست یونٹوں میں سے ایک ہے۔ ہم پیکیج میں سوت اور سلائی والے دھاگوں کی پروسیسنگ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نے بیم ڈائنگ کی سہولت قائم کی ہے جو پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی مل ہے۔