نشاط ملز نے اپنی سپننگ، ویونگ، پروسیسنگ، سٹچنگ اور اپیرل یونٹس پر توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے ذاتی ،جدید، انتہائی قابل اعتماد اور انتہائی مؤثر پاور جنریشن پلانٹس قائم کیے ہوئے ہیں۔ یہ پلانٹس بجلی پیدا کرنے کے لیے وارٹ سیلا، کیٹرپلر، کیومنز، ڈائی ہیٹسو، جینبیچر اور میک انجن استعمال کر رہے ہیں۔ بجلی پیدا کرنے کے لیے گیس، فرنس آئل، ڈیزل، بھاپ ،کوئلہ اور بائیو ماس ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا رہے ہیں۔