ہماری کپڑے کی پروسیسنگ ملز پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ جدید فیکٹریوں میں سے ایک ہیں۔ روایتی مشینری کی صف بندی سے یہ سالانہ 104 ملین میٹرکپڑا پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انھیں خاص طور پر ٹویلز، ڈرلز، کینوس / پاپلین جیسے وزنی کپڑے / معہ کم از کم تنائو جیسا کہ سٹریچ فیبرکس اور تمام اعلیٰ کثافتی ویوز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی مشینوں کے روایتی ڈیزائن سے فوائد کا حصول دنیا کے معروف مشین سازوں کی مدد سے ایک جامع تحقیق کا نتیجہ ہے۔ اپنے صارفین کی بہتری کو یقینی بنانے کے لیے ہم %75 سے زیادہ رنگ اور کیمیکل یورپی ممالک کے استعمال کرتے ہیں۔ معیار فیشن سے سرشار، مؤثر پیداوار پہلے سے کہیں زیادہ ہے اور مزید برآں پلانٹ خود کار ہے۔ کوالٹی اور عالمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے آن لائن کوالٹی کنٹرول (QC) کامحکمہ قائم کیا گیا ہے۔ QC محکمہ میں مکمل طور پر آلات سے لیس لیبارٹری کا اضافہ کیا گیا ہے جو تمام سطحوں پر کپڑے کے پراسیس کے بہائو پر تحقیقات کرتی ہے۔ ہماری غیر معمولی تحقیق اور ترقیاتی کام اور انتہائی تربیت یافتہ مارکیٹنگ افراد طویل مدتی کاروباری تعلقات برقرار رکھنے کے لیے اہم ہیں۔