بورڈ آف ڈائریکٹرز
جناب میاں عمر منشا | چیف ایگزیکٹو آفیسر |
جناب میاں حسن منشا | چیئرمین |
جناب محمود اختر | ڈائریکٹر |
جناب سید زاہد حسین | ڈائریکٹر |
جناب فرید نور علی فضل | ڈائریکٹر |
مسز سارہ عقیل | ڈائریکٹر |
مسز مہک عادل | ڈائریکٹر |
جناب میاں عمر منشا | چیف ایگزیکٹو آفیسر | میاں عمر منشا نے بابسن کالج،بوسٹن، امریکہ سے بیچلر ڈگری حاصل کی۔ وہ 26 سال سے زائد عرصہ سے مختلف فہرستی کمپنیوں کے ڈائریکٹر کے طورپر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ آدم جی انشورنش کمپنی لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، آدم جی لائف اشورنس کمپنی لمیٹڈ، نشاط ڈیری (پرائیویٹ) لمیٹڈ، نشاط ہوٹلز اور پراپرٹیز لمیٹڈ، نشاط (رائےونڈ) ہوٹلز اور پراپرٹیز لمیٹڈ، نشاط ڈویلپرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، نشاط سوٹاس ڈیری لمیٹڈ ، ہنڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ، نشاط ایگریکلچر فارمنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، نشاط ایگرو ٹیک فارمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اورنیشنل ٹیکسٹائل فاونڈیشن کے بورڈ پر خدمات بھی سرانجام دیتے ہیں۔ | |
جناب میاں حسن منشا | چیئرمین | میاں حسن منشا کئی سالوں سے مختلف فہرستی کمپنیوں کے بورڈپر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ نشاط پاور لمیٹڈ، سکیورٹی جنرل انشورنش کمپنی لمیٹڈ، لال پیر پاور لمیٹڈ، پاک جن پاور لمیٹڈ، نشاط ہوٹلز اور پراپرٹیز لمیٹڈ، نشاط (عزیز ایونیو) ہوٹلز اور پراپرٹیز لمیٹڈ، نشاط (رائےونڈ) ہوٹلز اور پراپرٹیز لمیٹڈ، نشاط ڈیری (پرائیویٹ) لمیٹڈ، پاکستان ایوی ایٹرز اور ایوی ایشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ، نشاط رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ، نشاط ایگریکلچر فارمنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ہنڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈ پربھی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ | |
جناب محمود اختر | ڈائریکٹر | جناب محمود اختر نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے اور مختلف صنعتوں میں 38 سال سے زائد کا انتظامی تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ لال پیر پاور لمیٹڈ ، ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ ، نشاط پاور لمیٹڈ ، سیکیورٹی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ ، نشاط ہاسپٹیلٹی (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، نشاط پیپر پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ اور نشاط کموڈٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈکے بورڈ میں بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔ | |
جناب سید زاہد حسین | ڈائریکٹر | جناب سیدزاہدحسین پاکستان کی کارپوریٹ کی دنیا کے تجربہ کار پیشہ ورفرد ہیں۔ وہ کثیر پہلو ٹیلنٹ رکھتے ہیں اور مثالی کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی تعلیم بی ایس سی، ایل ایل بی اور ایم اے (بین الاقوامی تعلقات) ہے۔ وہ مختلف سرکاری اداروں اور فہرستی کمپنیوں کے چیئرمین /چیف ایگزیکٹو /ڈائریکٹر کے طور پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔وہ کینیا میں بطور پاکستانی ہائی کمشنر / سفیر کی بنیاد پر معہ تنزانیہ، یوگنڈا،روانڈا، کرنڈس، ایتھوپیا اور اریٹریا میں سفارتی کاموں کی بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ انگلستان کی انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ ،امریکہ کے انٹر نیشنل با ئیو گرافیکل سینٹر اور پاکستان کی انسٹیٹیوٹ آف مارکیٹینگ مینجمنٹ کے فیلو ممبر ہیں۔ | |
جناب فرید نور علی فضل | ڈائریکٹر | جناب فرید نور علی فضل کامرس،قانون اور انتظام میں گریجویٹ ہیں۔مارکیٹنگ میں 48 سال سے زائد تجربے کے حامل ہیں۔انہوں نے مشرق وسطی اور امریکا میں مختلف پوزیشنز پر کام کیا ہوا ہے۔ وہ کسی نا کسی صورت میں سیمنٹ انڈسٹری سے منسلک رہے ہیں اور 2002 میں آل پاکستان سیمنٹ مینوفکچرنگ ایسوسی ایشن کے ایکٹنگ چیئر مین بھی رہے ہیں۔وہ ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور نشاط پیپرز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ پر بھی خدمات سرانجام دیتے ہیں | |
مسز سارہ عقیل | ڈائریکٹر | مسز سارہ عقیل ثالثی و تعلیمی شعبہ میں تجربہ کار اور مستند وکیل ہیں۔ بیچلرز آف لا میں گولڈ میڈلسٹ اور رمدے لاء ایسوسی ایٹس میں کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے کارپوریٹ سیکٹر بالخصوص بینکنگ سیکٹر سے متعلق کیسز پر کام کررکھا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کالج آف لاء میں پڑھانے کے علاوہ۔یونیورسٹی آف لندن میں اکسٹرنل پروگرام آف لاء کیلئے کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی کام کیا۔ سابقہ کئی سالوں کے دوران سکلز ٹریننگ پروگرامز خصوصی طور پر بین الاقوامی قانون، تجارت سے متعلقہ، انسانی حقوق اور تقابلی فقہ میں شمولیت کی- | |
مسز مہک عادل | ڈائریکٹر | مسز مہک عادل نے لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس سے ایل ایل ایم ڈگری کے ساتھ کارپوریٹ اینڈ کمرشل لاء میں سپیشلائز کیا ہے۔مسز مہک نے 2015میں کارنیلئیس ، لین اینڈ مفتی میں کارپوریٹ وکیل کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا جہاں انہوں نے متعدد مختلف کارپوریٹ و کمرشل مقدمات پر کام کیا۔ مسز مہک پاکستان کی ہائی کورٹس میں بطور ایڈووکیٹ کام کر رہی ہیں ، ان کی مہارت اندرونی و بین الاقوامی تنازعات کے حل بشمول بین الاقوامی ثالثی کے امور میں ہے۔ |